مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ ائیر پورٹ حکام کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی کے اہلکار سوار تھے ۔ طیارہ لیبیا کے علاقے میسراتا جا رہا تھا، حادثے کے بعد مالٹا ائیر پورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں روک دی گئی ہیں ۔ اس قسم کے طیاروں میں دس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 اکتوبر 2016 - 17:47
مالٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔