افریقی ملک مالی میں ہونے والے ایک دہشتگرد حملے میں 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں ہونے والے ایک دہشتگرد حملے میں 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔  ڈی ڈبلیو کے مطابق وسطی مالی میں مسلح دہشتگردوں نے ایک فوجی چھاﺅ نی پر حملہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی جس کے باعث 17فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 35زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کے چھاﺅنی پر حملے کے بعد مالی کی کونسل آف منسٹرز نے فوجیوں کی ہلاکت پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔واقعہ کی ذمہ داری انصار ڈین نامی دہشت گرد تنظیم سے منسلک گروپ میکنا لبریشن فرنٹ اورحال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایتھنک پیول کمیونٹی نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
مالی کے شمالی حصہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خصوصا امدادی کارکنوں پر ہونے والے حملوں نے صورحال کو انتہائی تشویشناک کردیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس کے ابتدائی تین مہینوں میں امدادی کارکنوں پر دس حملے ہو چکے ہیں۔