مقدونیہ کی پولیس نے مہاجرین کی اسمگلنگ کے شبہ میں 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہےجن میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقدونیہ کی پولیس نے مہاجرین کی اسمگلنگ کے شبہ  میں 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہےجن میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسی گروہ سے تعلق رکھنے والے دیگر تین مشتبہ افراد مفرور ہیں اور ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ گرفتاریاں چھاپوں کے دوران عمل میں آئیں۔  حکومتی بیان کے مطابق یہ افراد گزشتہ برس کے آغاز سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس دھندے میں مصروف تھے۔