دنیا بھر کے سیاستدانوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس منظر عام پر لانے والی پاناما لیکس کمپنی موساک فونیسکا کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خفیہ دستاویزات کے ذریعے دنیا بھر کے سیاستدانوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس منظر عام پر لانے والی پاناما لیکس  کمپنی موساک فونیسکا کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جزیرہ پاناما کے اٹارنی جرنل کا کہنا تھا کہ موساک فونیسکا کی غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث پولیس نے چھاپہ مارا۔ ادھر موساک فونیسکا کے حکام کے مطابق ان کی کمپنی کسی غلط کام میں ملوث نہیں بلکہ ان کا کام تو صرف اپنے کلائنٹس کے لئے آف شور اکاؤنٹس اور کمپنیوں بنانا ہے، یہ اکاؤنٹس کس طرح استعمال ہوتے ہیں اس کا موساک فونیسکا سے کوئی تعلق نہیں۔پاناما کے صدر جان کارلوس وریلا نے اپنے ملک کے فائننشل سیکٹر کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو اپنے معاشی سیکٹر کو شفاف بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل موساک فونیسکا کی جانب سے دنیا بھر کے حکمرانوں اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی خفیہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کی گئی تھیں جس میں پاکستان، برطانیہ اور روس سمیت متعدد حکمرانوں کے نام بھی شامل تھے۔ بعذ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خفیہ دساتاویزات کو منظر عام پر لانے کے پیچھے امریکی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔