مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پانامہ پیپر لیکس کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم کے خلاف عوامی احتجاج شروع ہوگیا ہے لاکھوں کی تعداد میں شہریوں نے وزیراعظم ہاﺅس کا گھیراﺅ کرکے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ وزیراعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس میں وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کانام سامنے آنے کے بعدوزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کا بھی سامنا کرناپڑسکتاہے جبکہ مظاہرین نے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ شروع کردیا۔
اجراء کی تاریخ: 5 اپریل 2016 - 15:26
پانامہ پیپر لیکس کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم کے خلاف عوامی احتجاج شروع ہوگیا ہے لاکھوں کی تعداد میں شہریوں نے وزیراعظم ہاﺅس کا گھیراﺅ کرکے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔