مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حمص میں الزہراء علاقہ میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جب کہ 100 زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق افراد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں شامی حکومت نے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر کی حالت تشویش ناک ہے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 جنوری 2016 - 00:02
شام کے شہر حمص میں الزہراء علاقہ میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جب کہ 100 زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق افراد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں شامی حکومت نے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔