مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان کے رہنما ملا اختر منصور کا نیا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے زخمی یا مارے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
نئے آڈیو پیغام میں ملا اختر منصور نے طالبان کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور اپنوں کے درمیان ہیں، اُن کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔
ملا اخترمنصور نے کہا کہ طالبان میں نظریاتی اختلافات ہیں، اس کا حل جلد نکال لیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 6 دسمبر 2015 - 09:58
تحریک طالبان افغانستان کے رہنما ملا اختر منصور کا نیا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے زخمی یا مارے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔