اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پیرس میں نوازشریف اور نریندرمودی کی ملاقات خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پیرس میں نوازشریف اور نریندرمودی کی ملاقات خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل نے پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے دوران نواز مودی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے اورکہا کہ اقوام متحدہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اختلافات اورمسائل کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کاحامی ہے۔ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں کمی آئے گی۔