شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ یورپ پہنچنے والے شامی تارکین وطن کی صفوں میں دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ یورپ پہنچنے والے شامی تارکین وطن کی صفوں میں دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے چیک جمہوریہ کے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ آنے والے اکثریتی شامی پناہ گزین اچھے حب الوطن شامی باشندے ہیں تاہم ان کے بقول یہ بھی سچ ہے کہ مہاجرین کی صفوں میں چھپ کر چند دہشت گرد بھی یورپ پہنچ رہے ہیں۔ پبلک ٹیلی وژن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ”ظاہر ہے، اگر آپ شامی شہریوں سے پوچھیں تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ وہ فرانس میں کسی امن کانفرنس کے انعقاد کے حق میں نہیں کیونکہ فرانس دہشت گردی، اور جنگ کی حمایت کرتا ہے نہ کہ امن کی۔