مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد متعدد مغربی ممالک میں نئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں۔ ناروے میں ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کر کے سیاسی پناہ سے متعلق ملکی ضوابط کو مزید سخت کردیا ہے۔ گزشتہ روز ناروے میں ایک قانون نافذ ہو گیا ہے۔ متعارف کروائے گئے اس نئے قانون کی میعاد دو برس ہے جس کے تحت اب حکام کے لیے یہ بات نہایت آسان ہو گئی ہے کہ وہ کسی شخص کی سیاسی پناہ کی درخواست کو مسترد کر کے اسے ملک بدر کر دیں۔ ناروے کی موجودہ مخلوط حکومت کو مہاجرین کے بحران کے تناظر میں سخت تنقید کا سامنا ہے اور خصوصاً مہاجرین مخالف پارٹیوں کی عوامی حمایت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 نومبر 2015 - 23:25
پیرس حملوں کے بعد متعدد مغربی ممالک میں نئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں۔ ناروے میں ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کر کے سیاسی پناہ سے متعلق ملکی ضوابط کو مزید سخت کردیا ہے۔