مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ویانا میں شام میں جاری خانہ جنگی پر ہونے والے مذاکرات سے تنازعے کا کوئی فوری حل تو برآمد نہیں ہوگا لیکن یہ امید کا ایک موقع ضرور ہیں۔ انھوں نے ویانا روانہ ہونے سے قبل مشرق وسطیٰ پالیسی سے متعلق تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں تنازعے کے حل کے لیے پیش رفت کوئی آسان نہیں ہوگی، یہ خودکار طریقے سے بھی نہیں ہوگی مگر سیاسی حل کی راہ کھولنے کے لیے یہ سب سے بہترین موقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں شامی صدر بشارالاسد کا اتحادی ملک ایران پہلی مرتبہ شرکت کرے گا اور ان کا فوجی پشتی بان روس بھی ان مذاکرات کا حصہ ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 29 اکتوبر 2015 - 23:30
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ویانا میں شام میں جاری خانہ جنگی پر ہونے والے مذاکرات سے تنازعے کا کوئی فوری حل تو برآمد نہیں ہوگا لیکن یہ امید کا ایک موقع ضرور ہیں۔