اجراء کی تاریخ: 10 ستمبر 2015 - 00:15

گوئٹے مالا کی عدالت نے سابق صدر اوٹو پیریز پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوئٹے مالا کی عدالت نے سابق صدر اوٹو پیریز پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی ہے۔ گوئٹے مالا کے سابق صدر اوٹو پیریز نے کسٹمز فراڈ اسکینڈل میں الزامات کے بعد چند روز قبل صدارت سے استعفی دیا تھا۔
عدالت کے جج نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کے خلاف بدعنوانی ، دھوکہ دہی اور رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات 3ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد سابق صدر اوٹو پیریز مقدمے کا سامنا کریں گے۔ عدالت میں ابتدائی پیشی کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔