اجراء کی تاریخ: 30 اگست 2015 - 00:49

امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرسوزان رائس آج پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ پاکستان کے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیوز ٹرائپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرسوزان رائس آج پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ پاکستان کے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی، پاک ہند تعلقات اور افغان مصالحتی عمل سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔