نئی تحقیق کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں میں دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں میں دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق جو مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں ان کے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔یہ اسٹڈی 1985 میں 846 خواتین سے شروع کی گئی جن کے اس وقت شادی سے پہلے کے کارڈیو ویسکلر رسک فیکٹرز ریکارڈ کیے گئے اور پھر بیس سال بعد الٹرا ساؤنڈ کے ذریعہ ان کا طبی جائزہ لیاگیا تھا۔