مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے اسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت نہ دینے کے مقدمے میں ایک مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک مشہور اسٹور نے مسلم خاتون سمنتھا ایلوف کو 2008ءمیں انٹرویو کے بعد محض اس وجہ سے نااہل قرار دیا تھا کہ اس نے اسکارف پہنا ہوا ہے۔ اُس وقت وہ 17سال کی تھی اور جب سے وہ اپنا مقدمہ لڑ رہی تھیں۔ اسٹور انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ اسکارف کمپنی کے ڈریس کوڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔ لیکن امریکی سپریم کورٹ کے ججوں نے ایک کے مقابلے آٹھ ووٹوں سے سمنتھا ایلوف کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 جون 2015 - 19:25
امریکی سپریم کورٹ نے اسکارف پہننے کی وجہ سے ملازمت نہ دینے کے مقدمے میں ایک مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا