افغانستان کی پارلیمنٹ میں ہرات کی نمائندہ محترمہ ناہید فرید نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر داعش دہشت گردوں کو سرگرمی کی اجازت دیدی ہے اور افغانستان میں بھی داعش کی سرگرمیوں کے پیچھے پاکستانی حکومت کا ہاتھ ہے۔ ناہید نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سکیورٹی معاہدہ افغانستان کے حق میں نہیں ہے کیونکہ انٹیلیجنس معاملے میں پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا دشمن ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اب طالبان کے بجائے داعش کی مدد شروع کردی ہے ۔