افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کے درمیان شدد لڑائی کے بعد طالبان نے داعش دہشت گردوں کا اس صوبے سے مکمل صفایا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کے درمیان شدد لڑائی کے بعد طالبان نے داعش دہشت گردوں کا اس صوبے سے مکمل صفایا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے 15 داعشیوں کو ہلاک ، 11 کو زخمی اور 12 کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 41 داعش ، طالبان کے سامنے تسلیم ہوگئے ہیں ۔