اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار مکانات مسمار کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار مکانات مسمار کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

 مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی شہری حکومت کے سربراہ نیربرکات نے کہاہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 20ہزار ایسے مکانات جوحکومت کی اجازت کے بغیرتعمیر کیے گئے ہیں، جلدمسمار کردیے جائیں گے۔

نیربرکات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری تیزکرنے سے مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی مکانات کی تعمیرکے رجحان میں اضافہ ہواہے لیکن حکومت ان تمام مکانوں کوگرانے کی تیاری کررہی ہے جو فلسطینیوں نے اپنی مرضی سے بنارکھے ہیں۔