اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2015 - 08:27

امریکی وزير خارجہ جان کیری نے ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ مذاکرات کو بہت ہی مثبت اور اچھا قراردیا ہے جبکہ ایران کے نائب وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ اختلافات اسی طرح باقی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ جان کیری نے ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ مذاکرات کو بہت  ہی مثبت اور اچھا قراردیا ہے جبکہ ایران کے نائب وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ اختلافات اسی طرح باقی ہیں۔ سنیچر کو ہونے والے مذاکرات میں  امریکہ و ایران کے وزراء خارجہ سمیت دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے معاونین بھی مذاکرات میں موجود تھے۔ ایران کے اعلی مذاکرات کار سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جان کیری اور ظریف نے گذشتہ موضوعات کا ایک بار پھر جائزہ لیا  لیکن اختلافات اسی طرح باقی ہیں۔ کیونکہ کوئی بھی ملک اپنے سائنسدانوں سے تفتیش اورفوجی تنصیبات کے معائنہ کی اجازت نہیں دےسکتا۔