مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں سخت گرمی اور لُو سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں شدید گرمی اور لُو سے اب تک 2 ہزار 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، صرف آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں 1 ہزار 979 افراد سخت گرمی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف بھارتی محکمہ موسمیات نے آج کیرالہ،کرناٹکا، تامل ناڈو ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بارش کی جبکہ اگلے ہفتے ریاست کیرالہ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 مئی 2015 - 21:23
ہندوستان میں سخت گرمی اور لُو سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔