مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ داعش سے سعودی عرب کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل پیٹریک رایڈر کا کہنا ہے کہ داعش سعودی عرب کے لئے خطرہ نہیں بلکہ سعودی عرب کا قوی اور مضبوط بازو ہے۔ واضح رہے کہ داعش نے سعودی عرب میں شیعوں کی دو مسجدوں پر خود کش حملوں ميں 25 افراد کو شہید کردیا ہے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق سعودی عرب کی حکومت ، داعش کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 مئی 2015 - 20:37
امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ داعش سے سعودی عرب کو کوئی خطرہ نہیں ہے سعودی عرب کی حکومت ، داعش کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔