مہر نیوز/17 فروری/ 2015 ء : افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس اسٹیشن پر طالبان دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 26 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس اسٹیشن پر طالبان دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 26 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ قندھار کے پولیس چیف عبدالحکیم کے مطابق بھاری اسلحے سے لیس طالبان نے قندھار کے شہر پلی عالم کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا جب کہ اس دوران 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس افسران سمیت 26 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق پولیس اور افغان فوج طالبان کے خلاف قندھار اور ہلمند میں بھر پور آپریشن کررہی ہے جس کے جواب میں طالبان نے یہ حملہ کیا ہے۔