مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی تازہ فضائی کاروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونےو الے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے آج بھی فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں بیس دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
اجراء کی تاریخ: 25 نومبر 2014 - 18:15
مہر نیوز/25 نومبر/ 2014 ء : پاکستان کے صوبے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی تازہ فضائی کاروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔