مہر نیوز/10 نومبر/2014 : عراق اور شام میں سرگرم داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنے خلیفہ ابو بکر بغدادی کے زخمی ہونے کی تائید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنے خلیفہ ابو بکر بغدادی کے زخمی ہونے کی تائید کردی ہے۔مغربی ذرائ‏ کے مطابق داعش دہشت گردوں میں 2500 سعودی دہشت گرد شہری اور 900 لبنانی سلفی وہابی دہشت گرد شامل ہیں ۔

ادھر اسکائی نیوز کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم کے ترجمان نے ابو بکر خلیفہ بغدادی کے زخمی ہونے کی تائید کردی ہے۔