مہر نیوز/3 جنوری /2014ء: ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا میں بس موڑ کاٹتے ہوئے80 میٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں27 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا میں بس موڑ کاٹتے ہوئے80 میٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق حادثہ مہاراشٹرا ریاست کے مقامی ضلع میں مشہور پکنک پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ ریاستی دارالحکومت ممبئی سے 160 کلو میٹر دور جنوب مشرقی ضلع تھانی کے سیاحتی علاقے میں ایک رکشہ موڑ کاٹتے ہوئے بس سے ٹکرا گیا جس کے باعث بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔