مہر نیوز/30 دسمبر /2013ء: پاکستان اور چین کی سرحدی نگرانی کیلیے ہندوستان اسرائیل سے 12سو کروڑ لاگت کے 15 جدید ڈرون طیارے خریدے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور چین کی سرحدی نگرانی کیلیے ہندوستان اسرائیل سے12سو کروڑ لاگت کے 15 جدید ڈرون طیارے خریدے گا۔ ڈرون خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی۔ ہندوستان کے پاس اسرائیلی ساختہ ہیرن اور سرچر پر مشتمل فلیٹ میں40سے زائد ڈرونز ہیں ان میں سے کچھ کومستقبل میں اپ گریڈ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ہندوستانی فضائیہ اسرائیلی ساختہ سرچر ٹو اور ہیرن ڈرونز کو نگرانی کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ ہندوستان نے تقریباً سو سے زائد ڈرونز مغربی،مشرقی اور شمالی سرحدوں پر تعینات کر رکھے ہیں۔ان ڈرونز کے اپ گریڈ کے بعد ، فضائیہ دور فاصلے سے ان طیاروں کے آپریٹنگ اور سیٹیلائٹ کے ذریعے قابو پانے کے قابل ہو جائے گی۔