مہر نیوز/29 نومبر/2013ء: ہانگ کانگ میں مسافر بردار کشتی نامعلوم چیز سے ٹکرا گئی جس کے باعث 80 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں مسافر بردار کشتی نامعلوم چیز سے ٹکرا گئی جس کے باعث 80 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہانگ کانگ کی بحریہ کے حکام کے مطابق مسافر بردار کشتی ہانگ کانگ سے مکاؤ جا رہی تھی کہ ہی لنگ چاؤ جزیرے کے پاس کسی نا معلوم چیز سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں 105 مسافر اور عملے کے 10 افراد سوار تھے جنھیں ماہر تیراکوں کی فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ اسپتال حکام کے مطابق 4 زخموں کی حالت تشویشاک ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیتات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ہانگ کانگ میں کشی الٹنے سے 39 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔