مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے مہلک اور تباہ کن ہتھیار شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سی آئی اے کی جانب سے ہتھیاروں کی کھیپ شام میں دہشت گردوں کو دی جارہی ہے۔ ان میں مہلک اور غیرمہلک دونوں طرح کے ہتھیار اور تکنیکی آلات بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے گاڑیاں، میڈیکل کٹ، مواصلاتی آلات اور کئی دوسری اشیا بھی شامی حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کو دی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 ستمبر 2013 - 12:55
مہر نیوز/ 12 ستمبر/2013ء: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے مہلک اور تباہ کن ہتھیار شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔