مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے 4خودکش جیکٹیں اور 50 دستی بم برآمد کرلئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔حساس اداروں اور پشاور پولیس نے ایف جی کالونی حسن گڑھی میں مشترکہ کاروائی کی، اس دوران گھر سے 4 خودکش جیکٹس، 50دستی بم، 90ڈیٹونیٹر،ریمو ٹ کنٹرول اور سیفٹی فیوزسمیت دیگر باوردی مواد برآمد کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی مبینہ دہشت گرد قاری اقبال کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، تاہم وہ فرار ہوگیا۔ پولیس حکام نے فضل مالک نامی مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق قاری اقبال 15 سال سے اپنی اہلیہ، والد اور والدہ کے ساتھ اس مکان میں رہائش پذیر تھا، اس کا والد سرکاری ملازم بھی ہے۔ پولیس حکام کارروائی کو بڑ ی کامیابی قرار دے رہے ہیں تاہم رہائشی علاقوں میں اتنی بڑی مقدار میں بارود جمع ہونا قانون نافذکرنے والے ادارو ں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی میں وہابی مدرسوں میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہیں طالبان دہشت گرد مولانا سمیع الحق اور دیگر وہابی ملاؤں کے شاگرد ہیں۔ جب تک طالبان کے استذہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی تک تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2013 - 22:54
مہر نیوز/17جولائی/2013ء: پاکستان کے شہرپشاور میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے 4خودکش جیکٹیں اور 50 دستی بم برآمد کرلئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔