مہر نیوز/13 اپریل /2013ء: انڈونیشیا میں مغربی جاوا کےقریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں غیرقانونی تارکینِ وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔انڈونیشیائی ماہی گیروں نے سمندر سے 14 افغان پناہ گزینوں کو بچایا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں مغربی جاوا کےقریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں غیرقانونی تارکینِ وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیائی ماہی گیروں نے سمندر سے 14 افغان پناہ گزینوں کو بچایا لیا ہے۔ تارکینِ وطن میں سےایک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبنے والی کشتی پر 72 افراد سوار تھے اور ان کی منزل آسٹریلوی جزیرہ کرسمس آئی لینڈ تھا۔ انڈونیشیائی حکام نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے بحری تحفظ کے حکام کو مطلع کر دیا ہے۔