مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے باغ میں پاکستانی اور ہندوستانی افواج کے درمیان چھڑپ میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی افواج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باغ کے قریب حاجی پیر سیکٹر کے علاقے میں سواں پترا چوکی پر حملہ کیا۔
ادھر ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے جن سے ایک سویلین مکان تباہ ہو گیا۔ اس جھڑپ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک فوجی لانس نائیک اسلم بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ بعض ذرائ کے مطابق جھڑپ وقفہ وقفہ سے ابھی تک جاری ہے۔