مہر نیوز/ 28 دسمبر/ 2012ء: پاکستانی حکومت نے کراچی میں موبائل فون سروس آج صبح 11سے شام 6 بجے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کراچی میں موبائل فون سروس آج صبح 11سے شام 6 بجے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے بعد مختلف نیٹ ورکس کی موبائل فون سروسز معطل ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور میں بھی موبائل فون سروس بند کیے جانے کاامکان ہے۔ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لئے ایسا کیا گیا ہے کراچی میں روزانہ درجن بھر افراد دہشت گردی کا نشانہ بنا ہلاک کئےجارہے ہیں۔