مہر نیوز/ 8 اکتوبر2012ء: ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے ترک عوام کو جنگ کے لئے آمادہ رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک عوام کو شام کے ساتھ جنگ کی صورت میں آمادہ رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے ترک عوام کو جنگ کے لئے آمادہ رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک عوام کو شام کے ساتھ جنگ کی صورت میں آمادہ رہنا چاہیے۔ ترک وزير اعظم نے ترکی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام کو شام کے ساتھ جنگ کے لئے آمادہ رہنا چاہیے اردوغان نے کہا کہ اگر ترکی کے عوام آمادہ نہیں ہوں گے تو وہ ایک قوم شمار نہیں ہوں گے۔ اردوغان نے شام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی شام کے ساتھ جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن شام کو چاہیے کہ وہ ترکی کی آزمائش نہ کرے ۔ واضح رہے کہ شام سے دہشت گرد ترک سرزمین پر چند گولے فائر کرتے ہیں جنھیں ترک حکومت  شامی حکومت کے کھاتے میں ڈال کر علاقہ میں امریکہ کی مرضی کے مطابق جنگ کو شعغلہ ور کرنا چاہتی ہے شام میں مسلح دہشت گردوں کی خود ترکی ، سعودی عرب، قطر اور امریکہ و اسرائيل حمایت کررہے ہیں۔