مہر نیوز/19 ستمبر2012ء: پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جبکہ کئی علاقوں میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ملیر کے علاقے ملت گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل سرور شاہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ نبی بخش کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ اورنگی ٹاوٴن کے سیکٹر 13 سی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور شخص ماراگیا،فائرنگ کے دیگر واقعات میں بھی 2 افراد ہلاک ہوگئے۔