مہر نیوز/11 ستمبر2012ء: افغانستان میں امریکی بیس پرراکٹ حملے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی بیس پرراکٹ حملے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ نیٹو ملٹری ترجمان کے مطابق نائن الیون کی شام کو بگرام ایئر بیس سے چنوک ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا، جوراکٹ حملے میں تباہ ہوگیا۔ حملے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور غیرملکی سروس سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔