مہر نیوز/8 ستمبر2012ء: ترک فوج نے کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے مطابق نقل کیا ہے کہ ترک فوج نے کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک فوج نے جنوب مغربی عراقی سرحد پر واقع بیتو سیاب علاقے میں جوابی کارروائی کر کے 18 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا، یہ علاقہ کرد باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ ہفتے باغیوں کے حملے میں 10 پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کارروائی میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ہے۔