مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکي رياست کيلي فورنيا کے جنگلات ميں لگي آگ پر اب تک قابو نہيں پاياجاسکا ہے. اطلاعات کے مطابق ريور سائيڈ کاونٹي کے جنگلات ميں کل سے لگي آگ نے دو سو بيس ايکڑ رقبے کو لپيٹ ميں لے ليا ہے. تقريبا تين سو فائر فائٹرز اور ہيلي کاپٹرز آگ بجھانے ميں مصروف ہيں ليکن اب تک اس ميں کوئي کاميابي حاصل نہيں ہوسکي ہے۔ آگ سے رہائشي علاقے بھي لپيٹ ميں آنے کا خدشہ ہے. تاہم آگ سے اب تک کسي جاني نقصان کي اطلاع نہيں ملي ہے.
اجراء کی تاریخ: 2 اگست 2012 - 16:06
مہر نیوز/ 2 اگست /2012ء: امريکي رياست کيلي فورنيا کے جنگلات ميں لگي آگ پر اب تک قابو نہيں پاياجاسکا ہے.