مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی حکومت نے امارات میں دبئی کے نزدیک سمندر میں امریکی جنگی کشتی سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہندوستانی ماہی گیر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئےتفصیلات طلب کی ہیں تین زخمیوں کا تعلق امارات سے ہے مغربی میڈيا نے اس واقعہ کو ایران سے منسلک کرنے کی بہت کوشش کی لیکن حقیقت سامنے آنے کے بعد مغربی میڈيا کی قلعی کھل گئی۔ یہ واقعہ دبئی کے نزیک سمندر میں کل اس وقت رونما ہوا جب خلیج فارس میں موجود امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کے فوجیوں نے ایک چھوٹی موٹر کشتی پر سوار ماہی گیروں پر گولی چلا دی۔ اس واقعہ میں ایک ماہی گیر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ ہندوستانی ماہی گیر کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی نے امریکہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے دبئی میں مامور بھارتی سفیر سے اس واقعے کی تفصیل طلب کی ہیں۔ ایک بیان میں وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ ہندوستان کی درخواست پر دبئی نے اپنے سمندر میں ہونے والے اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2012 - 17:37
مہر نیوز/ 17جولائی /2012ء: ہندوستان کی حکومت نے امارات میں دبئی کے نزدیک سمندر میں امریکی جنگی کشتی سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہندوستانی ماہی گیر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئےتفصیلات طلب کی ہیں تین زخمیوں کا تعلق امارات سے ہے مغربی میڈيا نے اس واقعہ کو ایران سے منسلک کرنے کی بہت کوشش کی لیکن حقیقت سامنے آنے کے بعد مغربی میڈيا کی قلعی کھل گئی۔