مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اس مرحلے میں سوشلسٹ اميدوار فانسوا اولينڈ اور موجودہ صدر نکولاسرکوزي کے درميان مقابلہ ہے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئي ہے جو دہي علاقوں ميں بغير کسي وقفہ کے شام چھ بجے تک جبکہ شہري علاقوں ميں آٹھ بجے تک جاري رہے گي. پولنگ شروع ہوتے ہي پولنگ اسٹيشنوں پر لمبي لمبي قطارين لگ گئيں.فرانس ميں ووٹروں کي کل تعداد 4 کروڑ 40لاکھ ہے جن کيلئے فرانس بھر ميں 85 ہزار پولنگ اسٹيشن قائم کيے گئے ہيں.22 اپريل کے پہلے مرحلے کي نسبت دوسرے مرحلے ميں ووٹوں کا ٹرن آوٹ زيادہ آنے کي توقع کي جارہي ہے. ضذرائع کے مطابق موجودہ صدر کو سخت مقابلے کا سامنا ہے اور اسے انتخآبات میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ فرانسیسی عوام سرکوزی کو ناکام صدر سمجھتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2012 - 16:32
مہر نیوز-6 مئی 2012ء:فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اس مرحلے میں سوشلسٹ اميدوار فانسوا اولينڈ اور موجودہ صدر نکولاسرکوزي کے درميان کانٹے کا مقابلہ ہے۔