مہر نیوز- 3 مئی 2012ء: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرويز کياني نے کہا ہے کہ ہندوستان نے 1989ء کے مقابلے ميں سياچن پر اپني پوزيشن مزید سخت کرلي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرويز کياني نے کہا ہے کہ ہندوستان نے 1989ء کے مقابلے ميں سياچن پر اپني پوزيشن مزید سخت کرلي ہے۔ انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل کیانی نے کہا کہ پہلے ہندوستان اس علاقےمیںلائنآفکنٹرولکیتوثیقکرنےکامطالبہکررہاتھالیکنابلائنآفکنٹرولکےدوبارہتعینکرنےکیباتکررہاہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے 1989ء کے مقابلے ميں سياچن پر اپني پوزيشن زيادہ سخت کرلي ہے. آئي ايس پي آر کے مطابق اس سے قبل سربراہ پاک فوج اسکردو سے بذريعہ ہيلي کاپٹر گياري سيکٹر پہنچے، جہاں انہوں نے امدادي کارروائيوں ميں پيش رفت کا جائزہ ليا.جنرل اشفاق پرويز کياني نے برفاني تودہ گرنے کے بعد تيسري مرتبہ گياري سيکٹر کا دورہ کيا گياری میں 100 سے زائد پاکستانی فوجی برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہوگئے ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں.