مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائي اسمبلي ميں مسلم ليگ ق کے تين اراکين نے پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کي طرف سے مبينہ طور پر ليپ ٹاپ خريداري ميں ايک ارب 65 کروڑ روپے کميشن کھانے کے خلاف تحريک التواء پنجاب اسمبلي سيکريٹيريٹ ميں جمع کرادي ہے.عامر سلطان چيمہ، قمر حيات کاٹھيہ اور سيمل کامران کي تحريک ميں کہاگيا ہے کہ ہائير ايجوکيشن کي بجائے ليپ ٹاپ پلاننگ اينڈ ڈويلپمنٹ کے ذريعے کيوں خريدے گئے دلچسپي رکھنے والي کمپنيوں کے لئے 30 ملين زر ضمانت کيوں رکھاگيا، ايڈوانس رقم کيوں ادا کي گئي، براہ راست ڈيل کمپني کي بجائے ايجنٹ کمپني کے ذريعے کيوں خريدے گئے. 20 ہزار والا ليپ ٹاپ 37 ہزار روپے ميں خريد کر کمپني کو ايک ارب 65 کروڑ روپے کا فائدہ کيوں پہنچايا گيا. پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ کی خریداری میں اقتصادی بدعنوانی کا ارتکاب کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 اپریل 2012 - 21:30
مہر نیوز- 7 اپریل 2012ء: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائي اسمبلي ميں مسلم ليگ ق کے تين اراکين نے پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کي طرف سے مبينہ طور پر ليپ ٹاپ خريداري ميں ايک ارب 65 کروڑ روپے کميشن کھانے کے خلاف تحريک التواء پنجاب اسمبلي سيکريٹيريٹ ميں جمع کرادي ہے.