مہر نیوز- 8 مارچ 2012ء: ايکواڈور ميں شديد سيلاب کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور65 زخمي ہوگئے ہیں.

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ايکواڈور ميں شديد سيلاب کے نتیجے میں  20 افراد ہلاک اور65 زخمي ہوگئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق ايکواڈور کے ساحلي علاقوں ميں شديد بارشوں کے بعد آنے والے سيلاب نے بڑے پيمانے پر تباہي پھیلا دی ہے . سيلابي پاني 166 مکانات کو اپنے ساتھ بہا کر لے گيا اورسڑکيں ٹوٹ پھوٹ جانے سے ذرائع آمدورفت درہم برہم ہوگئے. سيلاب کے نتيجہ ميں 20 افراد ڈوب کر ہلاک جبکہ 65 زخمي ہوگئے. حکام کے مطابق ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہيں اورعلاقے ميں امداد ي کارروائياں شروع کردي گئي ہيں.