مہر نیوز- 5 مارچ 2012ء: ہندوستان نے براہموس اسٹيلتھ سپرسونک کروز ميزائل کا کامياب تجربہ کر ليا ہے ميزائل کي رينج 290کلوميٹر ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے براہموس اسٹيلتھ سپرسونک کروز ميزائل کا کامياب تجربہ کر ليا ہے ميزائل کي رينج 290کلوميٹر ہے. يہ تجربہ پاکستان سرحدکے ساتھ ملحقہ رياست راجستھان ميں پوکھران کے مقام پر کيا گيا. ذرائع کے مطابق  ميزائل نے ہدف کو کاميابي سے نشانہ بنايا،ميزائل کے تجربے کے دوران ہندوستانی فوج کے وائس چيف ليفٹيننٹ جنرل کرشن سنگھ اور ڈائريکٹر جنرل ملٹري آپريشن ليفٹيننٹ جنرل اے کے چوہدري بھي موجود تھے .بھارتي ميڈيا رپورٹ کے مطابق بھارت نے ہتھياروں کے نظام کے تحت آج تجربے کے بعد دوسرے براہموس اسٹيلتھ سپرسونک کروز ميزائل رجمنٹ کو آپريشنل کردياہے .ميزائل کي تيسري رجمنٹ چين کے ساتھ ارونا چل پرديش ميں شمال مشرقي سرحد پر آپريشنل کي جائے گي. براہموس دنيا کا تيز ترين آپريشنل کروز ميزائل ہے. ہندوستانی فوج نے سپر سونک کروز ميزائل کي تين رجمنٹ کا آرڈر ديا ہے جن ميں سے دو کو آج تجربے کے بعد آپريشنل کرديا گيا ہے. 290کلوميٹر رينج کے براہموس کي ايک رجمنٹ ميں65ميزائل ہوتے ہيں.براہموس زمين پر دس ميٹر کي بلندي تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے. ہندوستان اور روس کے مشترکہ تعاون سے تيار کردہ براہموس کو آبدوز، بحري جہاز، ہوائي جہاز يا زمين سے چلايا جاسکتا ہے.