مہر نیوز-23 فروری 2012ء: ہندوستان کے زیر انتظام کشمير ميں دوچيک پوسٹوں پربرفاني تودے گرنے سے 6 فوجي ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمير ميں دوچيک پوسٹوں پربرفاني تودے گرنے سے 6 فوجي ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 14 لاپتہ ہوگئے ہیں جن کي تلاش جاري ہے۔ذرائع کے مطابق کشمير کے علاقے سونامرگ اور گريز ميں برفاني تودے چيک پوسٹوں پر گر گئے . برفاني تودے گرنے سے 20 فوجي لاپتہ ہوگئے ہيں، تاہم 6 فوجيوں کي لاشيں نکال لي گئيں، ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث ريسکيو آپريشن ميں مشکلات پيش آرہي ہيں.