مہر نیوز-22 فروری 2012ء: افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن پاک کي بے حرمتي پر پورے افغانستان ميں امريکہ مخالف مظاہرے جاري ہيں ،مظاہرین پر فائرنگ سے ہلاکتوں کي تعداد5 ہوگئي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن پاک کي بے حرمتي پر پورے افغانستان ميں امريکہ مخالف مظاہرے جاري ہيں ،مظاہرین پر فائرنگ سے ہلاکتوں کي تعداد5 ہوگئي ہے۔ افغان حکام کے مطابق شنوار ضلع ميں ملٹري بيس کے سامنے مظاہرين پر فائر کھول دئيے گئے ، جس سے 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمي ہوئے، صوبائي ترجمان روشنا خالد کے مطابق احتجاج ميں مشتعل مظاہرين نے پوليس پر پتھر پھينکے ، مشرقي شہر جلال آباد ميں جھڑپوں کے دوران دو افراد ہلاک اور کئي زخمي ہوگئے ہیں.