مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ يورپ ميں شديد سردي کي لہر جاري ہے.جبکہ برفباري کے باعث ہلاک ہونے والوں کي تعداد 250 تک پہنچ گئي ہے.يورپ کے بيشتر ممالک ميں ان دنوں شديد برفباري اور سردي سے نظام زندگي متاثر ہوا ہے.پولينڈ ميں سردي سے ٹھٹھر کردس افراد ہلاک ہوگئے، بيلجيم کے دارالحکومت برسلز ميں شديد برفباري کے باعث ٹريفک کا نظام بري طرح متاثر ہوا ہے. يوکرين ميں آج کا دن سال کا سب سے سرد ترين دن رہا.جہاں درجہ حرارت منفي بتيس ڈگري ريکارڈ کيا گيا.شديد سردي سے يوکرين ميں اب تک 101 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 فروری 2012 - 16:54
مہر نیوز-4 فروری 2012ء: يورپ ميں شديد سردي کي لہر جاري ہے.جبکہ برفباري کے باعث ہلاک ہونے والوں کي تعداد 250 تک پہنچ گئي ہے.