مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکي رياست کيليفورنيا ميں امریکی سرمایہ دارانہ نظآم اور امریکی حکام کے خلاف جاری وال سٹريٹ پرقبضہ کرو تحريک کے حاميوں کے احتجاجي مظاہروں کے دوران گرفتار کئے جانے والوں کي تعداد 400ہو گئي ہے۔ امریکی پوليس کے مطابق احتجاجي مظاہرے کے شرکاء نے کيليفورنيا کے شہر اوک لينڈ کے سٹي ہال کے سامنے امريکي پرچم کو نذر آتش کر ديا. مظاہرين اس کے بعد سٹي ہال کي عمارت ميں داخل ہو گئے اور وہاں سخت توڑ پھوڑ کي. واضح رہے کہ امريکہ ميں معاشي ناانصافي کيخلاف گزشتہ سال نيويارک سے شروع ہونے والے احتجاجي مظاہرے اب امريکہ کے درجنوں شہروں تک پھيل چکے ہيں. امریکی عوام دنیا کے دیگر ممالک کے عوام کے ساتھ امریکی ناانصافیوں کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں اور ان کے احتجاج کا سلسلہ امریکی پولیس کے جبر و تشدد کے باوجود رکنے والا نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 جنوری 2012 - 15:48
مہر نیوز-30جنوری 2012ء : امريکي رياست کيليفورنيا ميں امریکی سرمایہ دارانہ نظآم اور امریکی حکام کے خلاف جاری وال سٹريٹ پرقبضہ کرو تحريک کے حاميوں کے احتجاجي مظاہروں کے دوران گرفتار کئے جانے والوں کي تعداد 400ہو گئي ہے۔