مہرخبررساں ایجنسی نے العوامیہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں 14 فروری اتحاد نے ایک بیان میں آل خلیفہ اور آل سعود کے بحرینی عوام کے خلاف مشترکہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی سرنگونی اور غاصب آل سعود کے اخراج تک مقدس جہاد جاری رہےگا۔ اس بیان کے مطابق بحرینی ڈکٹیٹر شیخ حمد بن آل خلیفہ نے حال ہی میں بنیادی آئین میں اصلاحات انجام دینےکی جو بات کہی ہے وہ محض ایک فریب ہے اور بحرینی عوام اب آل خلیفہ کی سرنگونی اور بحرین سے غاصب سعودیوں کا اخراج چاہتے ہیں بیان میں کہا گيا ہے کہ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت ، آزادی اوراستقلال کے خواہاں ہیں اور امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت کے بالکل خلا ف ہیں اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2012 - 21:57
مہر نیوز-18 جنوری 2012ء: بحرین میں 14 فروری اتحاد نے ایک بیان میں آل خلیفہ اور آل سعود کے بحرینی عوام کے خلاف مشترکہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی سرنگونی اور غاصب آل سعود کے اخراج تک مقدس جہاد جاری رہےگا۔