مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک آئندہ ہفتے چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب خوچن تھاؤ سے شمالی کوریا کی قیادت میں تبدیلی کے بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ سرکاری حکام کے مطابق جنوبی کوریا کےصدر اپنے تین روزہ دورے میں چینی وزیراعظم وین جیا باؤ اورنیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ووبنگو سے بھی ملاقات کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کی وفات کے بعد قیادت میں تبدیلی اور دوسرے علاقائی و بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ چین تجارت کے لحاظ سے جنوبی کوریا کیلئے اہم حیثیت رکھتا ہے
اجراء کی تاریخ: 4 جنوری 2012 - 15:39
مہر نیوز-4 جنوری 2012ء: جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک آئندہ ہفتے چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔