مہر نیوز-25 دسمبر 2011ء: کیوبا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے نتیجے میں38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے نتیجے میں38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کیوبا کے سول ڈیفنس حکام کے مطابق کشتی میں ہیٹی کے تارکین وطن سوارتھے۔مرنے والوں میں اکیس مرداورسترہ خواتین شامل ہیں۔حکام کاکہنا ہے کہ کشتی خستہ حال تھی اوراس میں گنجائش سے زیادہ افرادسوارتھے۔کشتی ساحل سے سومیٹرکے فاصلے پر غرق ہوئی کیوبا کے ساحلی دستوں نے 87 افرادکوڈوبنے سے بچالیاہے۔